اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ پٹھے کیوں متاثر ہوتے ہیں؟

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ کس طرح عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کے خلیے کمزور ہوتے ہیں اور چوٹ کے بعد صحت یابی اور پٹھوں کے دوبارہ بننے کے عمل کو متاثر کرتے ہیں۔

ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج عمر بڑھنے کے ساتھ چوٹ لگے پٹھوں کے ٹھیک ہونے میں تاخیر کی وجوہات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

جرنل آف ٹشو انجینئرنگ اینڈ ری جینریٹِیو میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کی ٹیم نے ایک 20 سالہ اور ایک 68 سالہ ڈونر کے خلیوں کا جائزہ لیا۔

مطالعہ میں پٹھوں کے خلیوں کے اندر موجود جینز کا جائزہ لیا گیااور زیادہ عمر والے خلیوں میں ’ڈیویلپمنٹ پاتھ ویز‘ (وہ مختلف طریقے جن کے تحت جینز پٹھوں کو دوبارہ بنانے کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں) کو کمزور پایا۔

ناٹنگھم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لِیویا سینٹوس، جن کی رہنمائی میں تحقیق کی گئی، کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بتاتی ہے کہ جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے ہیں ہمارے پٹھوں کی چوٹ دیر سے کیوں ٹھیک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صحت مند پٹھہ چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ بن جاتا ہے لیکن عمر کا بڑھنا پٹھے کے دوبارہ بننے کے صلاحیت کو متاثر کر دیتا ہے اور جتنی زیادہ عمر بڑھتی ہے صحت یابی اتنی مشکل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیوں کے افعال اور نشوونما کو کنٹرول کرنے والی راہداریاں عمر رسیدہ خلیوں میں مختلف انداز میں کام کرتی ہیں جس کا مطلب ہے عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کا دوبارہ بننا متاثر ہوتا ہے۔ اگر ان راہداریوں کو سمجھ لیا جائے تو ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئے علاج متعارف کروا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے