اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیپاٹائٹس سے شفایابی کے بعد انسان پر کس چیز کا خطرہ منڈلانے لگتا ہے؟جانئے

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی سے شفایاب ہونے والے افراد کی عام افراد کی نسبت موت واقع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ہیپاٹائٹس سی کو شکست دی ان کی موت واقع ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت جو اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے، ان سے تین تا 14 گُنا زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم اس بات کا انحصار بیماری کی شدت پر ہوتا ہے۔

تحقیق میں 21 ہزار 790 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ دوا اور جگر سے متعلقہ موت کے اسباب،اضافی اموات کی بڑی وجوہات تھیں۔تحقیق میں شامل تمام افراد 2014 سے 2019 کے درمیان ہیپاٹائٹس سی سے صحت یاب ہوئے تھے۔

محققین نے مسلسل تعاون کی اہمیت واضح کرنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ اس بیماری کے علاج کے فوائد کا ادراک کیا جاسکے۔اس وائرس کا اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ جگر کو شدید اور مہلک نقصانات پہنچنے کا سبب بن سکتا ہے۔

تحقیق کے پرنسپل محقق ڈاکٹر ہیمش آئنیز کا کہنا تھا کہ تحقیق میں دیکھا گیا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو جگر اور دواؤں کی وجوہات کے سبب اموات کے زیادہ امکانات کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اینٹی وائرل علاج اہم ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ یہ ادویات ہر چیز کا علاج نہیں ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے ختم ہونے کے بعد ہمارے سامنے اموات کی شرح بلند ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے