(ویب ڈیسک) اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں اور اس کو کم کرنا چاہتے ہیں تو درست وقت میں درست ورزش کا انتخاب کر کے اس کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر انسان کے جسم میں مختلف توانائی لیولز ہوتے ہیں جس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ وہ کتنا سوتا ہے ، اس کی خوراک میں کیا کیا شامل ہے؟ اگر آپ اپنی کارکردگی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو دن میں ایسے وقت کا انتخاب کریں جب آپ خود کو بہت توانا محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے ایسے افراد جو اپنے دن کا آغاز ورزش سے کرتے ہیں ان کے لیئے بہترین وقت ہے۔ دن کے وقت ورزش کرنے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور پورے دن کے لیے توانائی ملتی ہے۔
صبح دس سے گیارہ بجے کا وقت ورزش کیلئے ان لوگوں کیلئے مفید ہے جو اپنے دن کا آغاز دیر سے کرتے ہیں۔ اس وقت تک آپ کے جسم کی لچک بہتر ہوتی ہے، اور پٹھوں کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔
کچھ لوگ دوپہر کے کھانے کے دوران ورزش کرنا بہتر سمجھتے ہیں۔ یہ وقت جسم کی چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ ورزش 3 بجے شروع کرتے ہیں تو کوشش کریں دوپہر کا کھانا 2 بجے کھا لیں تاکہ آپکی ورزش اور کھانے میں ایک گھنٹے کا وقت جائے۔
کئی لوگوں کو شام میں ورزش بہتر لگتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق کام سے فارغ ہو کر دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے یہ وقت بہتر ہوتا ہے۔ رات کو سات سے دس بجے کے درمیان ورزش کرنا بھی ایک اچھا آپشن ہے۔
اس بات کو ضرور یاد رکھا جائے کہ ورزش اور نیند کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ کا وقفہ ہو تاکہ سونے سے پہلے جسم ٹھنڈا ہو جائے۔