06 Aug 2023
(ویب ڈیسک) بدترین تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت بہتر ہو گئی۔ میڈیکل بورڈ نے آکسیجن اتارنے کی منظوری دے دی۔
کمسن ملازمہ رضوانہ بارہ روز سےجنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے تشدد زدہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا اور آکسیجن اتارنے کی منظوری دے دی ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ کوآکسیجن سے فری قراردے دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کو تین وقت نارمل کھانا دینے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسرجودت سلیم کا کہنا ہےکہ رضوانہ کی طبعیت کل سے بہترہونا شروع ہوگئی ہے، رضوانہ کا معمول کا علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کی فوری طورپر سرجری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرجنزکا بورڈ اسکی سرجری سے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تاحال لڑکی کی زہرسے متعلق رپورٹس نہیں دیں۔