اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان بدستور پہلے نمبر پر قابض

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ سامنے آگئی جس کے مطابق پاکستان بدستور پہلے نمبر پر قابض ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے بعد 24 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 16 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

رینکنگ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 5، 5 میچوں میں 2 فتح، 2 ہار اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 26 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، اسی طرح ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں نے 2، 2 میچز کھیل رکھے ہیں تاہم کالی آندھی ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کیساتھ 4 پوائنٹس اور لنکن ٹائیگرز مسلسل دو میچز ہار کر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اس سائیکل میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ابھی کوئی میچ نہیں کھیلا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے