اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی ایل ٹی20 لیگ میں رواں سال پاکستانی پلئیرز بھی کھیلتے دکھائی دینگے

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کے منتظمین ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستانی پلئیرز کی شرکت کیلئے پُرامید ہیں۔

انٹرنیشنل لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ٹاپ پاکستانی پلئیرز کو شامل کرنے کیلئے پُرامید ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرے گا تاہم ٹورنامنٹ میں شریک مخصوص کھلاڑیوں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی نے ایک ہفتے کیلئے آئی ایل ٹی20 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ دیگر پلئیرز بھی اپنی دستیابی کے لحاظ سے ایونٹ میں نظر آئیں گے۔

رواں سال کے شروع میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ (یو اے ای) سے درخواست کی تھی کہ وہ انٹرنیشنل لیگ کے اگلے ایڈیشن کے شیڈول میں کچھ تبدیلیان کرے کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 میں 13 جنوری سے 12 فروری تک شیڈول ہوگا۔

بورڈ کی جانب سے لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کیلئے 10 روز کی رعایت بھی مانگی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں گزشتہ برس پاکستانی پلئیرز کو شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے