اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ دے: وسیم اکرم

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی دن یا سٹیڈیم میں کھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، احمد آباد، چنئی، کولکتہ اور ممبئی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان ٹیم بھی ان باتوں سے پریشان ہونے کی بجائے کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میزبان ہونے کی وجہ سے بھارتی سائیڈ پر اضافی دباؤ ہوگا۔

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ سکیورٹی خدشات کے باعث میچ کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ حتمی شیڈول کا اعلان بی سی سی آئی کی جانب سے کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ  6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

ترمیم شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے