(لاہور نیوز) گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ گرمی اور حبس سے لاہوریوں کے چہرے مرجھا گئے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے 7 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ بارشوں کے باعث حبس میں مزید اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں اے کیو آئی 100 اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 80 رہا۔
طبی ماہرین کے مطابق گرمی اور حبس کی شدت سے نمٹنے کیلئے شہری مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔