اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے الیکشن سے خوف زدہ ہے: سراج الحق

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے انتخابات سے خوفزدہ ہے۔

منصورہ میں مرکزی قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مردم شماری کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر ناقابل قبول ہے، الیکشن میں تاخیر کے لیے آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، آئین میں نگران حکومت کا اولین مقصد ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو، نگران حکومت آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرائے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے الیکشن سے خوف زدہ ہے، پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتیں اپنے مینڈیٹ میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، وفاقی اور چاروں صوبوں میں غیر جانبدار نگران حکومتیں قائم کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے