اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بورڈ میں تبدیلی نجم سیٹھی کو ہضم نہیں ہو رہی، سرفراز نواز کا وزیراعظم کو خط

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرکٹ بورڈ میں معاملات خراب ہونے کا ذکر کیا ہے۔

سرفراز نواز نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پی سی بی سے جانے والے نجم سیٹھی اب بھی کرکٹ بورڈ کے معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، یہ بات بین الاقوامی سطح پر بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ اندرونی سیاست ہو رہی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ نے مشترکہ طور پر کیا جو سابق عہدیداران نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کو ہضم نہیں ہو رہا۔

سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ پی سی بی مینجمنٹ کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ پیٹرن آپ کے معاملات دیکھنے سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کے معاملات اچھے انداز میں ہوں گے۔ سرفراز نواز نے کہا کہ جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن کے لیے کیش ایوارڈ کا اعلان قابل ستائش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے