اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب ملک کی سوشل بائیو میں تبدیلی، ثانیہ سےعلیحدگی کی افواہوں میں پھر تیزی

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سوشل بائیو سے اہلیہ ثانیہ مرزا کا حوالہ ہٹائے جانے پر ایک بار پھر دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

پچھلے کچھ ماہ کے دوران شعیب اورر ثانیہ کی علیحدگی کے حوالے سے کئی افواہیں میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں تاہم تاحال سٹار جوڑی کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی بعد ازاں جوڑی کو ایک شو کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا۔

تاہم اب شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام بائیو میں ردو بدل نے ایک بار پھر سٹار جوڑی کی دوریوں کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنی بائیو سے ثانیہ مرزا کو کیا گیا ٹیگ ’ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ‘ ہٹادیا ہے، شعیب کی انسٹا بائیو میں اس ٹیگ کی جگہ اب Live Unbroken نے لے لی ہے ۔

’ Live Unbroken ‘ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔

اسکرین شاٹ

دوسری جانب شعیب کی بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ درج تھا اب اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ نے لے لی ہے تاہم بیٹے کو نعمت قرار دیا جانا شعیب کی بائیو میں تاحال موجود ہے ۔

اسکرین شاٹ

طلاق کی خبریں اور شعیب ملک کا ردعمل

واضح رہے کہ طلاق کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب ملک نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ  'میں اس قسم کا آدمی ہی نہیں ہوں، آج آپ جواب دیں گے کل آپ کو تین جواب دینا پڑیں گے اور پرسوں چار، بات وہیں آجائےگی کہ اپنی زندگی کب جیئں گے؟'  انسان کا لائف سٹائل اور زندگی ایسی ہونی چاہیے کہ جو چیز آپ کو تنگ کررہی ہے، اس کا جلد از جلد حل سوچا جائے اور حل نکل آئے تو ٹھیک ہے ورنہ اگلے دن پر چلے جاؤ، میری یہ سوچ ہے'۔

سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے