اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کےغیرملکی کوچز کو ورلڈکپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ تک غیر ملکی کوچز مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو تبدیل کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان مصباح الحق نے کہا گو کہ میں غیرملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے سخت موقف رکھتا ہوں لیکن اگر نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ بھی کیا ہے تو ایک دم سے کوچز کو تبدیل کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈکپ کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور پاکستان ٹیم کے سابق منیجر نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانے کی تجویز نہیں ہے، نوید اکرم چیمہ نے کئی بڑے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پابند بنایا اور وہ سخت رویے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

تاہم کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ موجودہ ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے جو منیجر یا ٹیم انتظامیہ کے لیے مسائل پیدا کرنے والا ہو۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی بھی ایسے فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور اس ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر (تبدیلی سے مشروط) کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے