اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کرینگے : الیکشن کمیشن

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے۔

چیئرمین  پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت الیکشن کمیشن کی سماعت ای سی پی کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ مجھے اس کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی چھٹیوں کے باعث اگلی سماعت ستمبر میں رکھ لیں ۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست کی تاریخ لیں، پھر ہم مصروف ہو جائیں گے۔وکیل  چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی دیدی۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تو پی ٹی آئی چیئرمین پر فرد جرم عائد کرنی تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر خود پیش ہوں گے؟ جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ امید ہے ، پوری کوشش کریں گے کہ وہ اگلی پیشی پر حاضر ہو جائیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اگلی پیشی پر حاضری لازمی ہے، ان پر فردجرم عائد کریں گے ۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے  قائد تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی  سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے