اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیگی رہنما طلال چودھری کی 5 سالہ نااہلی کی مدت ختم، مریم اورنگزیب کی مبارکباد

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چودھری کی نااہلی کی 5 سالہ مدت آج ختم ہو گئی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ن لیگی رہنما طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018ء کو توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، طلال چودھری نے 2018ء میں فیصل آباد جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں طلال چودھری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر کہا کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے 5 سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد، نوازشریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر 5 سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلال چودھری تو 5 سال بعد اہل ہوگئے لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں، آج طلال چودھری اپنے ضمیر ہی نہیں بلکہ وقت اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے