اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا کی شہر میں 10 نئے واٹر ٹینکس کے لیے پنجاب حکومت سے استدعا

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) امسال مون سون کے تیز سپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ برسوں میں مون سون کی تیاری شروع کر دی گئی، واسا نے شہر میں 10 واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو استدعا کر دی، واسا نے ایک ارب 84 کروڑ روپے کے فنڈزبھی مانگ لئے۔

واسا حکام کی جانب سے بارشی پانی کے نکاس اور اسے محفوظ بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، واسا نے شہر میں 10 نئے واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو استدعا کی ہے، ایل ڈی اے اور واسا بجٹ میں واٹر ٹینکس منصوبے کو بھی شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واسا نے ٹینکس کی تعمیر کے لئے ایک ارب 84 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز کی بھی حکومت پنجاب سے ڈیمانڈ کی ہے،8 واٹر ٹینکس ایک کروڑ گیلن پانی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، واٹرٹینکس کی تعمیر کے بعد شہر میں 8 نشیبی علاقوں کا خاتمہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم، کریم پارک راوی روڈ پر واٹر ٹینک بنیں گے، ریلوے سٹیشن، راوی روڈ اور کوپر روڈ پر بھی واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے، واسا نے تاج پورہ بی بلاک میں 2 واٹر ٹینک تعمیر کرنے کی استدعا کی ہے، واسا نے مون سون کے بعد ان ٹینکس کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ پلان کے تحت آئندہ مون سون سے قبل ہی واٹر ٹینک بنائیں گے، واٹر ٹینک کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ مون سون میں پانی جمع کرسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے