اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوئی ناردرن کے شیئر ہولڈرز کی مالی سال 22-2021ء کے لیے 40 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا 58 واں سالانہ اجلاس عام منگل، یکم اگست کو لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے سالانہ اکاؤنٹس کی منظوری دی جس کے مطابق کمپنی کو مالی سال 22-2021ء میں 15.50 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 10.37 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا اور فی حصص آمدن 16.34 روپے رہی۔

کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر 4 روپے فی شیئر کی بنیاد پر 40 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے میسرز یوسف عادل، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو ایک مرتبہ پھر مالی سال 23-2022ء کے لیے سوئی ناردرن کے آڈیٹر کی حیثیت سے متعین کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر سوئی ناردرن کے شیئر ہولڈرز نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈ اور ویب لنک کے ذریعے سالانہ آڈٹ شدہ مالی سٹیٹمنٹس کی اشاعت کی بھی منظوری دی۔

سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے شیئر ہولڈرز کو سراہتے ہوئے بتایا کہ مختلف معاشی اور مالی دشواریوں کے باوجود سوئی ناردرن نے بہترین نتائج دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے مسلسل چھٹے سال ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

روحی رئیس خان نے یو ایف جی میں کمی کے سلسلے میں مینجمنٹ اور یو ایف جی کنٹرول ٹیم کی مسلسل کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے اسٹاف اور ہنرمند افرادی قوت کی بدولت ہی بورڈ کے متعین کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکا۔

اس موقع پر تفصیلی سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں مینجمنٹ نے شیئر ہولڈرز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تسلی بخش جواب دیے۔

سالانہ اجلاس میں چیئرپرسن محترمہ روحی رئیس خان کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرز منظور احمد، ڈاکٹر سہیل راضی خان، محمد ہارون کے علاوہ مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، چیف فائنانشل آفیسر فیصل اقبال اور کمپنی سیکرٹری امتیاز محمود بھی موجود تھے۔ دیگر ڈائریکٹرز جن میں علی طاہر، شہباز طاہر ندیم اور سید اختر علی شامل ہیں، نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ سالانہ اجلاس عام میں کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ نے بھی شرکت کی۔

چیئرپرسن روحی رئیس خان نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موجودگی میں بورڈ ارکان، مینجمنٹ اور عملے کی مثالی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کا مستقل تعاون اور بہترین رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے بورڈ اور وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے تعاون کو سراہتے ہوئے شیئر ہولڈرز کو بتایا کہ کمپنی کے مستحکم نتائج بورڈ کی رہنمائی اور ٹیم کی مخلص کاوشوں کے نتیجے میں ممکن ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے