اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے زیر زمین بوسیدہ انفراسٹرکچر کا پول کھل گیا

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور کے زیر زمین بوسیدہ انفراسٹرکچر کا پول کھل گیا۔ ممکنہ تیز بارشوں کے سبب شہر میں بیس مقامات پر شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔

لاہور کے زیر زمین سیوریج سسٹم کا بڑا حصہ بوسیدہ ہو گیا۔ بیشتر سیوریج لائنوں کو ڈالے ایک صدی بیت چکی ہے۔ مون سون بارشوں سے لاہور میں مزید 20 مقامات پر شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔ واسا کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو لکھی گئی سمری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

واسا نے سمری میں کہا ہے کہ سیوریج لائنیں بوسیدہ ہونے سے کسی بھی وقت کراؤن فیل ہونے سے شگاف پڑ سکتا ہے۔ واسا نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے سیوریج لائنوں کی فوری تبدیلی کی استدعا کر دی۔ بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے 6 ارب 55 کروڑ 77 لاکھ 45 ہزار روپے مانگ لئے۔

سمری کے مطابق گرین ٹاؤن میں عظمت چوک سے حسن بصری روڈ تک سیوریج لائن کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ستوکتلہ سے اکبر شہید چوک، ایل ایم پی بلاک ڈسپوزل سٹیشن کی لائن بھی انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے۔ فیصل ٹاؤن گول چکر سے نکلنے والی سیوریج لائن بھی خطرناک قرار دی گئی۔ امین پارک سے مین آؤٹ فال روڈ، کلیار اور خدا بخش روڈ گلشن راوی کی سیوریج لائنیں زائد المیعاد ہونے کا انکشاف ہے۔ ڈبن پورہ لیاقت چوک سے سید پور تک سیوریج لائن بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سمن آباد میں رحمت علی روڈ، میلاد چوک، الممتاز روڈ اور ندیم شہید روڈ کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہو چکا ہے۔

لاہور کے باسیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پہلے سے پڑے شگاف کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واسا نے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی سے سمری منظور کروانے کی استدعا کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے