اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کی قومی اسمبلی نے بھی منظوری دے دی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور ہونے کے بعد ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر سزا ہو گی، متعلقہ شخص کو 5 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

بل کے مطابق پاکستان اور افواج کیخلاف کسی قسم کے انکشاف پر بھی کارروائی ہو گی، متعلقہ شخص سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا، قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفیٰ، برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔

حساس ڈیوٹی پرتعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک سخت سزا ہو گی، آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص الیکٹرانک کرائم میں ملوث ہو تو الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی ہو گی، فوج کو بدنام کرنے یا نفرت انگیزی پھیلانے پر 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کا اطلاق سویلین پر نہیں ہو گا، اس بل کا سپریم کورٹ میں جاری مقدمہ پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اب دہری شہریت رکھنے والے افواج پاکستان میں شمولیت اختیار نہیں کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے