(لاہور نیوز) شیخوپورہ سے ملک واجد اور لاہور سے محمد کامران نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
دونوں کی پارٹی میں شمولیت پر رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود نے خوش آمدید کہا اور پارٹی رومال پہنائے، ملک واجد اور محمد کامران نے اس موقع پر جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ملک واجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے، 9 مئی کے واقعات پاکستان کی سیاسی تاریخ پر بدنما داغ ہیں۔
محمد کامران نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سیاست میں شمولیت کا برابر حق رکھتے ہیں۔آئی پی پی رہنما میاں خالد محمود نے کہا کہ نوجوان قیادت کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے آئی پی پی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔