اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے راوی کی قریبی آبادیوں کیلئے طغیانی کا خطرہ تاحال موجودہ، انتظامیہ الرٹ

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) دریائے راوی کی قریبی آبادیوں کے لئے دریا کی طغیانی کا خطرہ تاحال موجود ہے، مون سون کے جاری سپیل اور بھارت سے مزید پانی کی آمد کا خدشہ بھی برقرار ہے جس کے لئے متعلقہ محکموں نے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

دریائے راوی  میں پانی کی صورتحال جوں کی توں ہے ، شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ معمول سے زیادہ ہے،  دو ہفتے قبل بھارت سے چھوڑے گئے پانی سے دریا کے پاٹ میں موجود فصلیں اور عارضی رہائشگاہیں زیر آب آئیں لیکن دریائے راوی کے کنارے سے باہر کی صورتحال قابو میں ہے۔

شاہدرہ کےمقام پر دریائے راوی  میں 30 ہزار کیوسک فٹ سے زیادہ  پانی گزر رہا ہے، پانی کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، 30 جولائی تک مون سون کا سپیل جاری رہنے کا بھی امکان ہے جس سے دریا میں پانی کی سطح مزید  بلند ہو سکتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق  تا حال شاہدرہ اور قریبی آبادیوں کو پانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، بھارت سے مزید پانی آنے کی صورت میں  قریبی آبادیاں متاثر ہو سکتی ہیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کے اہلکار دریا کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے