اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریونیو اہداف نامکمل، 3ارب کے خسارے کا شکار

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبے کی سب بڑی لوکل گونمنٹ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 13 ارب 80 کروڑ 21 لاکھ روپے ریونیو کا ہدف پورا نہ ہوا، 10 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ روپے ریونیو ہدف کا دعویٰ کیا مگر 3ارب روپے کا خسارہ سامنے آگیا۔

مالی سال 23-2022 کے اختتام پر32 میں سے  3 محکموں نے ایک پائی بھی جمع نہ کروائی، محکمہ  ایکسائز نے دو میں سے ایک ارب روپے کی غیر منقولہ جائیداد کا ٹرانسفر نہ کیا، لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں صرف 2 ارب 6 کروڑ 71 لاکھ روپے موصول ہوئے

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مجموعی طور پر 10 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ ہدف سے زائد انکم موصول ہوئی، ایل ڈبلیو ایم سی کی سینی ٹیشن فیس کی مد میں چار کروڑ 50 لاکھ روپے میں سے ایک پائی بھی موصول نہیں ہوئی، لاہور پارکنگ کمپنی سے صرف 48 لاکھ 28 ہزار ملے۔

انفرا سٹرکچر اور ریگولیشن سٹورز کی ناکارہ اشیاء کی نیلامی  کاٹارگٹ 1 کروڑ روپے  رکھا گیا تھا مگر کچھ بھی حاصل نہ ہوا، بلڈنگ پلان فیس کے 21 کروڑ 50 لاکھ  میں سے صرف 12 کروڑ 91 لاکھ روپے ریونیو آیا، انفورسمنٹ جرمانوں کی مد میں 4 کروڑ روپے میں سے صرف 1 کروڑ 53 لاکھ روپے آئے ۔

ایم سی ایل کو روڈ کٹ کی مد میں 19کروڑ موصول ہوئے، ٹیکس ان ٹرانسفر پراپرٹی کی مد میں 5 ارب 48 کروڑ 33 لاکھ  روپے موصول ہوئے،برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی فیسوں کی مد میں 8 لاکھ  روپے آئے، کیٹل کمپنی نے 8 کروڑ میں سے ایک پائی بھی نہ دی۔

کورٹ چالانوں کی مد میں ایم سی ایل نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول پائے، لاری اڈا جنرل بس سٹینڈ کی مد میں ایم سی ایل کو 1 ارب پانچ کروڑ روپے ملے، میونسپل شاپ پراپرٹی رینٹ  کی مد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 15کروڑ موصول ہوئے جبکہ 13 انڈسٹریل سکولز سے 14 لاکھ 86 ہزار روپے کا ریونیو آیا ۔

کارپوریشن ہیڈ اکاؤنٹ میں ایم سی ایل کو 33 کروڑ کا پرافٹ موصول ہوا، فوڈ ٹکٹنگ فیس کے صرف 15 لاکھ 44 ہزار روپے آئے،ایم سی ایل کو ورلڈ بینک گرانٹ 16کروڑ 10 لاکھ روپے ملی، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو شہر بھر سے ٹیکسز اکٹھے نہ ہونے سے تین ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے