25 Jul 2023
(لاہور نیوز) پارکنگ کمپنی کو شہر کی ماڈل شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
شہر میں لیونگ انوائرمنٹ میں بہتری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ شاہمیر اقبال نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں 9 ماڈل شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر لاء قاسم بھٹی نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ماڈل شاہراؤں پر سائیکلنگ کے لیے ایک لین مخصوص کی جائے گی۔