شہرکی خبریں
مساجد کو نشانہ بنانا شرمناک، عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں: علامہ طاہر محمود اشرفی
25 Jul 2023
25 Jul 2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد کو نشانہ بنانا افسوسناک اور شرمناک ہے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، عوام اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ ہے، مسجد کا کیا قصور ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مساجد میں تو اللہ کا کلام پڑھا جاتا ہے، مساجد کی ویڈیودیکھ کر شاک میں ہوں، مسجد میں لوگ نماز اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے۔
یاد رہے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی علی مسجد میں خود کش دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت موقع پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔