اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیدکوارٹر کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36 افسران اور 2 فیکلٹی ممبران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، وفد کو "پکار" ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر کا دورہ بھی کروایا گیا، افسران نے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے شہر کی سرویلنس کا عمل دیکھا اور میڈیا مینجمنٹ سنٹر کا دورہ کیا۔

ایم ڈی محمد کامران خان نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کے اشتراک سے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔

وفدمیں شامل افسران نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی بدولت لاہور محفوظ تر اور پرامن شہر ہے،جدید انفراسڑکچر کے باعث لاہور دنیا کے بڑے شہروں کا مقابلہ کررہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے