اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھٹکے لوگوں کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے: وزیراعظم

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر بھٹکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے تازہ ترین واقعہ سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، پاکستان میں بھی اس واقعے کے حوالے سے انتہائی تشویش اور درد محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تسلسل سے نفرت آمیز اور گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیا جا رہا ہے، مختلف حکومتوں اور عقائد کے رہنماؤں سے اس سلسلے کے خاتمے کیلئے بات کروں گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، منفی عزائم رکھنے والے چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

خیال رہے کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افراد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے ناپاک جسارت کی، اس واقعے کیخلاف گزشتہ روز یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دارالحکومت صنعا میں سرکاری سطح پر بڑا احتجاج کیا گیا جس میں شہریوں نے قرآن پاک اٹھا کر واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی، ریلی میں بچوں اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے