اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سراج الحق کا سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات پر سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یورپ میں ایک ماہ کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی کے تین واقعات ہوئے ہیں، اللہ کی آخری کتاب کو سرکاری سرپرستی میں جلایا گیا۔

سراج الحق نے کہا شعائر اسلام کی توہین کرکے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو چیلنج کیا جا رہا ہے، مغرب دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، مغرب بقائے باہمی کے فروغ کے لیے جنونیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت جاتے جاتے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے، قوم الیکشن میں حکمران جماعتوں کا محاسبہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلاموں کی جانب سے عوام پر جرمانہ قبول نہیں، بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے