اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے راوی میں پانی کا اتار چڑھاؤ جاری، قریبی آبادیاں زیر آب آنے کا خدشہ

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) دریائے راوی میں پانی کا اتار چڑھاؤ جاری ہے، شاہدرہ کے مقام سے اس وقت بھی 20 ہزار کیوسک فٹ سے زائد پانی گزر رہا ہے، بھارت نے مزید پانی چھوڑا تو شاہدرہ سمیت قریبی آبادیاں سیلاب سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں سے دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ معمول سے  کہیں زیادہ ہے، شاہدرہ کے مقام پر اس وقت 20 ہزار 600 کیوسک فٹ پانی گزر رہا ہے اور تاحال دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

جسڑ کے مقام سے 48 ہزار کیوسک فٹ پانی کا ریلا بھی چلا ہے، مون سون کے جاری سپیل سے بھی دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام  پر پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔

بھارت کی جانب  سے تاحال پانی کا بڑا ریلا نہیں چھوڑا گیا لیکن بھارتی ڈیم بھرجانے سے زائد پانی دریائے راوی میں آنے کا خدشہ ہے، جس سے  شاہدرہ اور قریبی آبادیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس  کے اہلکار  شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی کے کنارے موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے