اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلاب کا خدشہ، کمشنر لاہور کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سیلاب کے حوالے سے پیشگی اقدامات پر تمام محکموں اور اداروں کو انتہائی خبردار کردیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا  جس  میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ  کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، کمشنر محمد علی رندھاوا نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام پیشگی  ہنگامی انتظامات سوفیصد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ محکمہ آبپاشی کی ہر ہدایت پر من و عن عملدرآمد کرے گی، ڈپٹی کمشنرز اپنے سٹاف کو ماضی میں سیلاب سے متاثرہ آبادیوں میں تعینات کریں، دریاؤں کی قریبی جگہوں پر ایڈوانس کیمپس اور ان کے پیچھے مکمل ریلیف کیمپس بنیں گے۔

محمد علی رندھاوا کا مزید کہنا تھا کہ آبادیوں کے انخلاء کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں درست فیصلے کیے جاسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے