23 Jul 2023
(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں لاہور روڈ پر دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔