23 Jul 2023
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 14 سالہ لڑکا پراسرار طور پر دریا میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 14 سالہ لڑکے کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا، لڑکے کی شناخت طیب کے نا م سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے طیب کے دریا میں گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔