اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشیں: ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے، 2 نئے مریض رپورٹ، تعداد 88 ہوگئی

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہورنیوز) مون سون کی بارشوں میں کھڑا پانی ڈینگی لاروا کا سبب بننے لگا، شہر میں ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 2 کنفرم مریض رپورٹ، جس کے بعد شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے 10 ٹاؤنز میں 30 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں،  ڈینگی اب اپنے وار بچوں پر بھی کرنے لگا ہے، چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ دو بچے زیرعلاج ہیں، جن میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں ۔ ایک مریض سرگنگا رام میں زیرعلاج ہے۔

 شہر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی ایک ایک مشتبہ مریض رپورٹ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ،گورنمنٹ ہسپتال پولیس لائن،آئی پی ڈی جیل روڈ اور پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بھی مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 13 مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف مقامات سے 367 کے قریب مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  بارشوں میں اضافے کے باعث ڈینگی ٹیموں کی جانب سے سرویلنس نہیں ہو سکی ہے۔

رواں سال ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اب تک 2300 سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے، 63 افراد کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر گرفتار بھی کروایا گیا۔ 47 ہزار سے زائد افراد کو ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد منیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو مکمل فوکس کیا جا رہا ہے، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے