23 Jul 2023
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دو بھائیوں کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں درج مقدمہ بیوہ خاتون نیلم طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ خاتون نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ عثمان ڈار اور اس کے بھائیوں کی ایما پر فیکٹری منیجر نے دھمکیاں دیں۔
یاد رہے کہ عثمان ڈار کے بھائیوں کیخلاف ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے خرد برد کے الزام میں بھی مقدمہ درج ہے، جس میں عثمان ڈار سمیت ان کے 2 بھائی عامر ڈار اور عمر ڈار نامزد ہیں۔