اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چھٹی کے روز طویل ورزش کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟جانئے

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پورے ہفتے کی کسر پوری کرنے کے لیے چھٹی کے روز طویل ورزش سے بھی فائدہ ہوتا ہےاور کم ازکم دل کے لیے یکساں بہتر ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ چھٹی کے روز  طویل  ورزش فالج، امراضِ قلب اور ہارٹ اٹیک وغیرہ کو دور کرنے میں یکساں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ہفتے میں 150 منٹ تک کی درمیانی یا سخت قسم کی ورزش کی جائے تو اس سے بہت طبی فوائد ملتے ہیں لیکن ایک یا دو روز میں اس پوری مقدار کی ورزش کرنے سے بھی فوائد مل سکتے ہیں۔

ایم جی ایچ میں دل کے ماہر ڈاکٹر شان خورشید اور ان کے ساتھیوں نے سروے کیا ، اس میں انہوں نے 89 ہزار سے زائد مردوزن کا ڈیٹا دیکھا ہے۔ یہ ڈیٹا برطانیہ میں بایوبینک سے لیا گیا تھا، ان میں شرکا کی کلائی پر ایلسیرومیٹر باندھے گئے تھے۔ گھڑی نما اس آلے سے پورے ہفتے ان کی ورزش، سرگرمی اور نقل وحرکت نوٹ کی گئی تھی۔

ان میں 33 فیصد افراد ہفتے میں 150 منٹ سے کم درمیانی یا شدت والی ورزش کر رہے تھے۔ 42 فیصد افراد ایک یا دو روز میں 150 منٹ کی ورزش کر رہے تھے جبکہ 24 فیصد افراد 150 منٹ کی باقاعدہ ورزش پورے ہفتے کر رہے تھے۔

اس کے بعد تمام عوامل کو الگ کرکے مطالعے کو بہتر بنایا گیا، معلوم ہوا کہ روزانہ ورزش کرنے والوں میں امراضِ قلب کا خطرہ 35 فیصد کم اور ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ ورزش کرنے والوں میں یہ خطرہ 27 فیصد تک کم دیکھا گیا جو ایک خوش آئند بات ہے۔ اسی طرح مسلسل روز ورزش کرنے والوں میں فالج کا خطرہ 21 فیصد اور ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ بھرپور ورزش کرنے والوں میں اس کا خطرہ 17 فیصد تک کم تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے