اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر (ن) لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا ۔ بعدازاں وہ ذاتی سکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز عید الاضحیٰ سے قبل دبئی سے لندن کے لئے روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا تھا اور بعدازاں اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن میں عید منائی، لندن قیام کے دوران انہوں نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت بھی کی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اگلے چند دنوں میں سعودی عرب سے دبئی اور پھر لندن واپس جائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قائد (ن) لیگ لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ لندن پہنچنے کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے