22 Jul 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا پی آئی سی میں روٹین کا چیک اپ کرایا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے ہارٹ کے متعلقہ تمام ٹیسٹ کروائے گئے، 2 گھنٹے تک چیک اپ اور ٹیسٹ کرانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، رپورٹس آنے کے بعد ان کو بیرک میں منتقل کیا گیا ہے، سابق صوبائی وزیر کو جیل آنے سے پہلے ہارٹ کے معمولی مسائل تھے، جس کو مدنظر رکھ کر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔