شہرکی خبریں
پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ وفاقی ملازمین کے مساوی کر دیا گیا
22 Jul 2023
22 Jul 2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ وفاقی حکومت ملازمین کے مساوی کر دیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
کابینہ اجلاس میں تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق ملازمین کی رننگ بنیادی تنخواہ پر ہو گا۔
واضح رہے پنجاب کے سرکاری ملازمین نے نگران حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن مین اضافے کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، نگران کابینہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر از سر نو غور کیا۔