اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس سے بری کرنے کا 19 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے تسلیم کیا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، ایسی صورت میں ملزمان کے خلاف کیس ثابت ہونے کے بہت کم چانسز ہیں، نیب کے مطابق شہباز شریف نے اثاثہ جات کرپشن یا بے نامی دار سے نہیں بنائے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ جائیداد خریدنے کے لیے رقم شہباز شریف نے دی،  نیب کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ نصرت شہباز ، حمزہ شہباز اور رابعہ عمران شہباز شریف کے بے نامی دار نہیں اور یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ شہباز شریف ٹیکس ادا کرتے ہیں، نیب کے مطابق شہباز شریف کا ٹی ٹیز سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ لہذا شہباز شریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے اور بری ہونے والے تمام افراد کی جائیداد ڈی فریز کی جاتی ہے۔

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے