اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

راوی پر تمام قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو بھی بالآخرخیال آگیا ، دریائے راوی کے کناروں اور بارشی پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ لاہور کے باسی  دریائے راوی کے کناروں سے دور رہیں، راوی کے اطراف میں ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق شہریوں کو دریا پر نہانے، کشتی  رانی یا کسی بھی مقصد کے لیے جانے سے منع کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کی تفریحی یا کاروباری سرگرمی کے لیے بھی  دریا کے قریب جانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں  کو بچوں پر کڑی نظر رکھنے،دریا میں نہانے جانے یا کھیلنے سے روکنے کی ہدایت کی ہے، دریا کنارے بسنے والے خاندانوں کو جانوروں سمیت محفوظ مقام پر منتقل  ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے تعاون سے ہی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے