22 Jul 2023
(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال میں بجلی بند ہو گئی۔ بیک اپ کیلئے موجود جنریٹر بھی جواب دے گئے۔
آپریشن تھیٹر میں مریض تقریباً ایک گھنٹہ بغیر بجلی اور بغیر مشینوں کے بے یارو مددگار پڑے رہے۔ سرجن ای این ٹی ڈاکٹر عبد الرحمن کے مطابق انکے آپریشن مکمل کرنے کیلئے جن مشینوں کی ضرورت تھی وہ مشینیں بند ہو چکی تھیں۔ بے ہوشی سے اٹھانے کیلئے جن مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی بند تھیں۔
انہوں نے کہا آپریشن تھیٹر میں چونکہ باہر سے ہوا بالکل نہیں آ سکتی اس لئے وہاں کا ٹمپریچر بھی بہت بڑھ گیا تھا۔