اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی چارٹر کا درجہ مل گیا

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (ایل ایم ڈی سی ) کو یونیورسٹی کے چارٹر سے نوازا گیا ہے، جو ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج 1997 میں پرائیویٹ سیکٹر کا پہلا میڈیکل کالج تھا، سال 2023 میں اسے ایچ ای سی  نے یونیورسٹی چارٹر کا درجہ دیا ہے اور اس کا نام لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز رکھ دیا گیا ہے ۔

لاہور یونیورسٹی  6 شعبہ جات  میں 18 انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز آفر کر رہی ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے  لے کر بائیولوجیکل سائنسز، فارماسوٹیکل سے لے کر سوشل سائنسز اور نرسنگ کے پروگرام شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے یو ایچ ایس ہی داخلہ یونیورسٹی ہو گی اور ایل ایم ڈی سی کالج ہی داخلہ کالج ہو گا۔

یوں لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز  نے پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ کے زیرسایہ چوتھی یونیورسٹی بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ  لاہور کی پرسکون شمالی نہر کے قریب واقع 120 کنال اراضی پر پھیلے اس یونیورسٹی کیمپس میں 600 بستروں پر مشتمل ایک ٹیچنگ ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے جو 7لاکھ مربع فٹ پر محیط ہو گا، یہ  طلباء کو تعلیم  کے ساتھ ساتھ مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پنجاب گروپ آف کالجز میں انضمام ایک اہم سنگ میل ہے، پنجاب گروپ آف کالجز پاکستان کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے، سٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تین چارٹر یونیورسٹیز، پنجاب گروپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محمد علی جناح یونیورسٹی کی صف میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 4 سو کالجز اور 15سو سکولز پر مشتمل ایک وسیع تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے۔

 مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ www.ubas.edu.pk وزٹ کیجیے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے