اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلادھار بارش نے لاہور کی ایک اور سڑک کو شگاف زدہ کردیا

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) بارش نے شہر کی ایک اور سڑک کو شگاف زدہ کر دیا، کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن کے قریب سڑک پر تین شگاف پڑ گئے، سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، شہر کے زیر تعمیر تین منصوبہ جات بھی زیر آب آگئے۔

تیز بارش شفافیت کے دعوؤں کو بھی بہا کر لے گئی، شہر لاہور کی مرکزی شاہراہ کینال روڈ شگاف زدہ ہوگئی، کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن انڈر پاس سے ملحقہ سڑک پر سیوریج لائن ٹوٹنے سے شگاف پڑے، واسا کی جانب سے مرکزی شاہراہ کینال روڈ کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا، بارش کی وجہ سے تاحال شگاف کی مرمت کے لیے امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں۔

ادھر طوفانی سپیل نے حکومتی خوابوں کو بھی ڈبو دیا، بارش سے سمن آباد انڈر پاس زیر آب آگیا، بیرل میں تاحد نگاہ پانی ہی پانی نظر آیا، ایل ڈی اے کے ایک ہفتے میں انڈر پاس کو کھولنے کےمنصوبے پر ایک بار پھر پانی پھر گیا۔

دوسری جانب شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ بھی بارشی پانی میں ڈوب گیا، شاہدرہ پراجیکٹ کے لیے کی گئی گہری کھدائیاں اب دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں، ایل ڈی اے نے شاہدرہ پراجیکٹ پانی سے بھر جانے کے سبب حفاظتی شیٹ لگا کر علاقے کو بند کر دیا۔

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی بارشی پانی کی بھینٹ چڑھ گیا، زیرتعمیر اکبر چوک فلائی اوور پر ہر جانب بارشی پانی جمع رہا، شہر میں موسلادھار طوفانی بارش کے بعد میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کام بند کر دیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش تھمنے کے بعد ہی نکاسی آب آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے