اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم انتظامات، اربن فلڈنگ کا خدشہ، ضلعی افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) محرم الحرام انتظامات، بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

ڈی سی لاہور کیجانب سے انتظامی افسران کو ہفتے کے 7 دن اور 24 گھنٹے ڈیوٹی کا پابند کیا گیا ہے اور تمام افسران و ملازمین کی چھٹیوں کی منسوخی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں،  تمام انتظامی افسران فیلڈ میں موجود، زمینی حقائق پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران کے موبائل فون 24 گھنٹے کھلے اور دستیاب رہیں، ہنگامی حالات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، افسران  محرم جلوس روٹس کے دورے کریں، بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو آپریشن شروع ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف کیمپس مکمل فعال رکھے جائیں، افسران و ملازمین کیمپس میں موجود ہوں، ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری راوی کنارے ہرگز نہ جائیں اور بجلی کی تاروں اور دیواروں سے دور رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے