اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ ادا، پولیس افسران کی شرکت

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کر دی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی لوجسٹک پنجاب اطہر اسماعیل اور ڈی آئی جی امین بخاری شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی شارق جمال کے رشتہ داروں، دوست احباب سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، شارق جمال کو نیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی موت کی مصدقہ وجوہات سامنےنہیں آسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے