(لاہور نیوز) نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
نگران حکومت پنجاب نے عبدالعلیم خان کو چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سروسز ہسپتال نامزد کیا لیکن عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی جگہ لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کر دیا، عہدے کی پیشکش پر علیم خان نے وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ میری فاؤنڈیشن سروسز ہسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، ادارے کی اپ گریڈیشن و سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے، اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا خواجہ احمد حسان اہل اور ایماندار شخصیت ہیں، وہ ادارے میں خاطر خواہ بہتری لا سکتے ہیں، سروسز ہسپتال کو صوبے کا بہترین ادارہ دیکھنے کا خواہاں ہوں، مزید مدد جاری رکھوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اور فاؤنڈیشن کی خدمات ہر لحاظ سے "سمز" کیلئے آئندہ بھی حاضر ہیں،اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث عہدہ قبول نہیں کر رہا۔