اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موسلادھار بارش، لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت متاثر،چھتیں ٹپکنے لگیں

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) موسلادھار بارش سے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت متاثر ہونے لگی، بارش کا پانی لاہور ہائیکورٹ کی چھتوں سے ٹپکنے لگا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کے چیمبر کی چھت سے بارش کا پانی ٹپک پڑا، جسٹس شاہد کریم کے سٹاف کے کمرے کی چھت بھی بارش کے پانی سے متاثر ہوئی، عدالتی عملے نے بروقت اقدامات کرکے قیمتی ریکارڈ کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے برآمدے کی چھت سے بھی بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی بارش کا پانی بڑی مقدار میں جمع ہو گیا ہے، ہائیکورٹ کے اندر اور باہر پانی جمع ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وکلا نے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت کی چھتوں کو مرمت کروانے اور فوری نکاسی آب کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے