22 Jul 2023
(لاہور نیوز) گھنٹوں جاری رہنے والی موسلادھار بارش کے بعد پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد نے بتایا ہے کہ فیروز پور روڈ سے پانی جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو رہا ہے، مشینری سے پانی کا اخراج ممکن بنا رہے ہیں، نکاسی آب کیلئے ملازمین پوری طرح متحرک ہیں، ہسپتال کے تمام شعبوں میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں ہونےوالی شدید بارش کے دوران بھی جنرل ہسپتال میں پانی داخل ہو گیا تھا جس سے پلاسٹک سرجری، تھراسک ، فزیو تھراپی کے شعبوں کو خالی کرانا پڑا تھا۔
