اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مچھلی سے حاصل کردہ اومیگا-3 پھیھپڑوں کی صحت کیلئے مفید ہیں

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مچھلی اور اس کے تیل میں پائے جانے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پھیپھڑوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے کیے گئے ایک مطالعے جو کہ امریکن جرنل آف ریسپریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن میں شائع ہوا ہے میں بتایا گیا کہ مچھلیوں سے حاصل ہونے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے پھیپھڑوں پر ہونے والے مثبت اثرات کے مضبوط ترین شواہد ملے ہیں۔

مطالعہ کے مصنف ڈاکٹر پیٹریسیا اے کیسانو نے بتایا کہ ہم کینسر اور قلبی امراض میں غذا کے کردار کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن پھیپھڑوں کی دائمی بیماری میں غذا کے کردار کو کسی حد تک کم سمجھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مطالعہ اس بات کے شواہد میں مزید اضافہ کرتا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جو کہ صحت مند غذا کا حصہ ہیں، پھیپھڑوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہیں۔

نینشل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ کے ڈویژن برائے امراض نظام تنفس کے ڈائریکٹر جیمز پی کیلی نے ڈاکٹر پیٹریسیا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پر مبنی اس بڑے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انسدادِ سوزش کی خصوصیات والے غذائی اجزاء پھیپھڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ انسداد سوزش کی خصوصیات والا غذائی جُز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے