اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش: حکومتی خواب بھی ڈوب گئے، سمن آباد انڈر پاس ہفتے میں مکمل کرنا مشکل

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) مون سون بارش کے تیز سپیل نے لاہور کے ساتھ ساتھ حکومتی خوابوں کو بھی ڈبو دیا، سمن آباد انڈر پاس کو ایک ہفتے میں مکمل کرنا مشکل ہوگیا۔

 آج ہونے والی بارش سے سمن آباد انڈر پاس زیر آب آگیا، سمن آباد انڈر پاس کے بیرل میں تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے، انڈر پاس کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائیاں بھی زیر آب آگئی ہیں، ایل ڈی اے نے سمن آباد انڈر پاس کو ایک ہفتے میں کھولنے کا منصوبہ بنایا تھا، انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے ایل ڈی اے کے منصوبے پر بھی پانی پھر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمن آباد انڈر پاس سے بارشی پانی کے نکاس کے لیے مزید دو روز کا وقت درکار ہوگا، شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ بھی بارشی پانی میں ڈوب گیا ہے،  شاہدرہ پراجیکٹ کے لیے کی گئی گہری کھدائیاں اب دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں، ایل ڈی اے نے شاہدرہ پراجیکٹ پانی سے بھر جانے کے سبب حفاظتی شیٹ لگا کر علاقے کو بند کر دیا ہے۔

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی بارشی پانی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے، زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوور میں بھی بارشی پانی جمع ہے، شہر میں موسلادھار بارش کے بعد میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کام بند کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے