22 Jul 2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں معروف تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ لینے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف شہزاد معروف تاجر اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر تاجر کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا ۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔