اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: 150 ملی میٹر سے زائد بارش، نشیبی علاقے زیرآب، انتظامیہ الرٹ

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(ویب ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 163 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاون میں 156، نشتر ٹاؤن میں 151 اور لکشمی چوک پر 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، چند گھنٹوں کے دوران شہر میں 163 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 163 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن 156، نشتر ٹاؤن 151 اور لکشمی چوک پر 142 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پانی والا تالاب 129، تاجپورہ 112، اقبال ٹاؤن میں 106 ملی میٹر جبکہ گلبرگ اور مغلپورہ میں 84، 84، سمن آباد، ایئر پورٹ 80، اپرمال میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اداروں کی جانب سے لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے سے جاری ہے، شہر کے مختلف علاقے زیر آب آچکے ہیں، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں بارش کا پانی جمع ہے، شہر میں متعدد بجلی کے فیڈز بھی ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر انتظامیہ الرٹ ہے، انہوں نے نشیبی علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل اور مشینری استعمال کی جائے، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے افسران کو نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے